Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر علی میں افسوسناک واقعہ؛ سیکیورٹی فورسز کو ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

Now Reading:

میر علی میں افسوسناک واقعہ؛ سیکیورٹی فورسز کو ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی فورسز کو ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بدقسمتی سے کئی شہری جانیں ضائع ہوئیں۔

آئی ایس پر آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیکیورٹی فورسز کو اس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے ان تمام دعوؤں کو سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے ایک منظم منفی پراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی انتھک کاوشوں کو بدنام کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان الزامات کے ردعمل میں فوری طور پر ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم “فتنہ الخوارج” نے منصوبہ بندی سے انجام دی۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ واضح شواہد موجود ہیں کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشارے پر شہری علاقوں اور نہتے عوام کو ڈھال بنا کر اپنے قابلِ مذمت دہشتگردی کے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پر آر نے کہا کہ اس قسم کی چالوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے جو ایک ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ اس غیر انسانی اقدام کے مرتکب عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر