Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان،چین اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات،باہمی تعاون پراتفاق

Now Reading:

پاکستان،چین اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات،باہمی تعاون پراتفاق
وزرائے خارجہ ملاقات

پاک چین اور افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات / فوٹو

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں  سہ فریقی ملاقات کی ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  تینوں وزرائے خارجہ نے رابطے اور باہمی اعتماد میں اضافے کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع اور تعمیری مذاکرات کیے۔

ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور خطے میں رابطوں کے اسٹریٹجک وژن کوآگے بڑھانے میں سہ فریقی پلیٹ فارم کی اہمیت کا اعادہ کیاگیا۔ افغانستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا خیرمقدم کیاگیا۔

 وزرائے خارجہ نے امن و امان کومضبوط اقتصادی روابط کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری قرار دیا۔

 سہ فریقی فریم ورک کے تحت سفارتی روابط اور عملی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Advertisement

نائب وزیراعظم نے خاص طور پر تجارت، ٹرانزٹ، صحت اوررابطوں کے شعبوں میں افغانستان کے ساتھ قریبی اورتعمیری تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر