
جمعیت علمائے اسلام نے 18 سال سے کم عمر کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی قرار دے دیا۔
ترجمان جےیو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر شادی کا بل قرآن و سنت کے منافی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بھارتی جارحیت کی طرح قوم متحد ہوکر اسلام کے خلاف جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔
اسلم غوری کہتے ہیں کہ 18 سال سے کم عمر شادی کے مسئلے پر بھرپور احتجاج کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل فوری طور پر واپس لیا جائے۔
خیال رہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کے اندراج کو قانونی جرم قرار دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔
بل کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل دونوں فریقین کے کمپیوٹررائز شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا۔
بل میں بتایا گیا ہے کہ بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی بھی جرم قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News