Advertisement
Advertisement
Advertisement

1971 کابدلہ لے لیا، پاک بھارت جنگ خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے،وزیراعظم

Now Reading:

1971 کابدلہ لے لیا، پاک بھارت جنگ خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا،پاک بھارت جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے، جنگ  کے نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

شہبازشریف نے پہلگام واقعے کوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پاکستان کےخلاف بےبنیاد الزامات کی بوچھاڑکی،ہم نے اعلان کیا تھاکہ پہلگام واقعہ کی عالمی تحقیقات کیلئےتیارہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بھارت کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی اورپاکستان پرحملہ کردیا، بھارتی حملےمیں33 افراد شہید اور55زخمی ہوئے،پاکستان نے بھارت کے نہتے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

یہ بات انہوں نے مظفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے6جہازگرائے جس پرانہیں بڑا ناز تھا،پاکستان کےدفاع کا حق استعمال کرتےہوئے یہ بھارتی طیارے گرائے۔

ان کاکہناتھاکہ 9مئی کوفیصلہ ہوااپناحق استعمال کریں گےاوردشمن پرحملہ کریں گے،بھارت کےخلاف جوابی کارروائی سےپہلےسپہ سالارسےبات ہوئی،سپہ سالارکی آوازمیں بلاکااعتماد،جوش اور ولولہ تھا۔

Advertisement

شہبازشریف نے کہاکہ فیصلہ کیا بھارت کو ایسا تھپڑرسید کیاجائے جو تا قیامت نہ بھولے، مسلح افواج نےمعرکہ حق میں بھارت کو چھٹی کادودھ یاددلایا، دفاع کاحق استعمال کرتےہوئے بھارت کےخلاف نپی تلی جوابی کارروائی کی گئی۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ ہمارےنیوکلیئرہتھیاروں کی دوردورتک ضرورت نہیں پڑی،امیدہے نیوکلیئرہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شہبازشریف نے کہاکہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی دلیرانہ قوت نےکامیابیاں دلائیں،  سپہ سالارنے فرنٹ لائن سے لیڈ کیا، پاکستان نے1971کی جنگ کا بدلہ لےلیا۔

انہوں نے کہاکہ اسی اتفاق اوراتحاد کی طاقت سےمعاشی ترقی کاسفرطےکرناہے،عاصم منیرکوقوم نے فیلڈمارشل کاٹائٹل عطافرمایا،اتحادسےچلیں تودشمن میلی آنکھ سےدیکھنےکی جرأت نہیں کرسکےگا۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ آئی ایم ایف وفد پاکستان کی تعریف کررہا ہے،شبانہ روزمحنت سےپاکستان کومعاشی طورپرمستحکم بنارہےہیں،شہداکی قربانیوں کاکوئی نعم البدل نہیں،لواحقین کےمعاشی مسائل کاحل ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر