Advertisement
Advertisement
Advertisement

کور کمانڈرز کانفرنس؛ سانحہ خضدار کے شہداء کو خراجِ عقیدت، بھارتی پراکسیز کی شدید مذمت

Now Reading:

کور کمانڈرز کانفرنس؛ سانحہ خضدار کے شہداء کو خراجِ عقیدت، بھارتی پراکسیز کی شدید مذمت
کور کمانڈرز کانفرنس؛ سانحہ خضدار کے شہداء کو خراجِ عقیدت، بھارتی پراکسیز کی شدید مذمت

راولپنڈی: فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں خضدار حملے میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی پراکسیز کی شدید مذمت کی۔

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی، آپریشنز اور بھارتی اشتعال انگیزی سمیت خطے کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معصوم بچوں کی شہادت انسانیت کے خلاف قابلِ مذمت جرم قرار

کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہداء اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

فورم نے اس حملے کو بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی کارستانی قرار دیتے ہوئے چار معصوم بچوں اور دو شہریوں کی شہادت کو انسانیت کے خلاف قابلِ مذمت جرم قرار دیا۔

Advertisement

بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

فورم نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ حکمتِ عملی اور مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کوایسا سبق سکھایا وہ کبھی نہیں بھولےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

فورم نے آرمی چیف کو اعلیٰ فوجی اعزاز فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی، ان کی قومی دفاع سے متعلق بصیرت افروز قیادت، غیر متزلزل عزم اور اسٹریٹیجک وژن کو سراہا۔

شرکائے کانفرنس نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کو دشمن کے مذموم عزائم کے خلاف ایک فیصلہ کن کامیابی قرار دیا۔

اس موقع پر مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی قرار دیا گیا۔

Advertisement

نوجوانوں کے کردار کی بھرپور تعریف

فورم نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے اور جنگی جنون کے خلاف پاکستانی میڈیا، انفارمیشن وارئیرز اور نوجوانوں کے کردار کی بھرپور تعریف کی اور انہیں قومی بیانیہ کا اہم ستون قرار دیا۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم

اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور

فورم نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

Advertisement

کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش

کور کمانڈرز نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر مداخلت کا مطالبہ کیا جب کہ کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی سفارتی، اخلاقی اور انسانی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

پاکستانی عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، آرمی چیف

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، غیر معمولی صلاحیتوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، ہم ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر