Advertisement
Advertisement
Advertisement

جارحیت پر دشمن کودیاگیا جواب وہ قیامت تک یادرکھےگا، وزیراعظم

Now Reading:

جارحیت پر دشمن کودیاگیا جواب وہ قیامت تک یادرکھےگا، وزیراعظم
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جارحیت پر دشمن کودیاگیاجواب وہ قیامت تک یادرکھےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں فتح پرقوم کوایک بارپھر مبارکباد پیش کرتاہوں، افواج پاکستان نے دلیری سے بھارت کوشکست فاش دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو شکست دینااللہ کاخاص انعام ہے، بھارت کےخلاف فتح پوری قوم کےاتفاق واتحاد کی بدولت ممکن ہوئی، جارحیت پردشمن کودیاگیاجواب وہ قیامت تک یادرکھےگا، پوری قوم کےاتحاد کی شاندارتاریخ ہےجودشمن قیامت تک یادرکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیاگیا

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر منصوبے کو محسن نقوی کی بتائی گئی مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جبکہ دن رات محنت کرکے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، یہ منصوبہ صرف اسلام آبادکیلئے نہیں، بلکہ پورےپاکستان کےعوام کیلئے ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 35 دن پہلے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل ہوا، اتنی قلیل مدت میں اسےمکمل کرناآسان نہیں تھا، تاہم منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے، آئندہ بھی اسی رفتارکےساتھ منصوبےقلیل مدت میں مکمل کیےجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر