Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری

Now Reading:

پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری
پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے

پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات  جاری کر دی گئیں ہیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے، جس میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دس ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، جبکہ سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور بھی کیے۔

اقتصادی امور ڈویژن  کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکہ سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، جبکہ پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر، بجٹ سپورٹ کی مد میں دس ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد، جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بجٹ ترجیحات درست قرار، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت

اس کے علاوہ آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے۔

دستاویز  کے مطابق رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف  19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر