Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیاکو فسادی کہہ دیا

Now Reading:

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیاکو فسادی کہہ دیا
امریکی سیکیورٹی ماہر

امریکی سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر/ فائل فوٹو

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسرکرسٹین فیئر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو خوفزدہ کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے بھارتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارتی میڈیاکو فسادی کہہ ڈالا۔

ان کاکہناہے کہ بھارتی اقدامات پر پاکستان پیچھے ہٹا نہ ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے سے بھاگا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت کو پاکستان کیخلاف ہر محاذ پر ناکامی اورمسلسل ہزیمت کاسامنا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی غیر ملکی ماہرین اب بھارت کے جنگی عزائم کو بے نقاب کرنے لگے ہیں۔

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں ہی مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

Advertisement

ان کاکہناتھاکہ فسادی بھارتی میڈیانے عوام کو غلط معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی میڈیا ایسی توقعات پیدا کرتاہے جوبعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں۔

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہاکہ بھارت اور اس کا میڈیا ایک جنگی رویہ رکھتے ہیں۔ یہ وہ چیز ہے جوخطے میں کشیدگی کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تنازع بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے اس صورتحال پرافسوس کا اظہار کیا۔

امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئرہی نہیں دیگر عالمی ماہرین بھی بھارت پرسخت تنقید کررہے ہیں۔

بین الاقوامی ماہرین کاکہنا ہے کہ بھارت کے اندرونی بیانیے کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عالمی ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال بھارت کی خارجہ پالیسی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement

دریں اثنا بین الاقوامی ماہرین پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر ایک مضبوط بیانیہ تسلیم کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر