Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10 میں اہم اعزازات 6 کھلاڑیوں کے نام

Now Reading:

پی ایس ایل 10 میں اہم اعزازات 6 کھلاڑیوں کے نام
پی ایس ایل 10 میں اہم اعزازات 6 کھلاڑیوں کے نام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن (PSL 10) کے اختتام پر 6 کھلاڑیوں کو مختلف انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔

25 مئی 2025 کو لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

لاہور کی جانب سے کوشل پریرا نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس پر انہیں پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میں مزید 10 ایوارڈز دیے گئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل :کپتانوں کی ٹرافی کیساتھ تصویرجاری،بحریہ کوخراج تحسین ییش کیاجائیگا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹرآف دی ٹورنامنٹ، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی باؤلر آف دی ٹورنامنٹ، لاہور قلندرز کے ہی سکندر رضا آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ اور لاہور قلندرز کے ایک اور کھلاڑی محمد نعیم ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ہیں۔

Advertisement

حسن نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔اس شاندار اننگز کے باعث وہ نہ صرف پی ایس ایل بلکہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بنے۔

اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 263 رنز کا مجموعہ حاصل کیا، جو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھا۔ اس شاندار کارکردگی پر حسن نواز کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

ان انعامات کے علاوہ، لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملی، جبکہ رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) حاصل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر