نیشنل اکنامک کونسل (NEC) کا اہم اجلاس 9 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2025-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: حکومت کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کا اعتراض
ترقیاتی بجٹ کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مختلف شراکت داری منصوبوں کو بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے چکی ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف طے کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے زراعت، صنعت، خدمات کے شعبے، برآمدات، درآمدات اور ترسیلات زر کے اہداف کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
