Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیم فوجی اہلکار گرفتار

Now Reading:

بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیم فوجی اہلکار گرفتار
بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیم فوجی اہلکار گرفتار

نئی دہلی: بھارت کی انسداد دہشت گردی کی مرکزی ایجنسی (این آئی اے) نے ایک نیم فوجی اہلکار کو پاکستانی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت موتی رام جاٹ کے نام سے ہوئی ہے جو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ملازم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ برس 2023 سے پاکستان کے خفیہ اداروں سے رابطے میں تھا اور ان کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق اہم اور خفیہ معلومات شیئر کرتا رہا۔

این آئی اے نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ملزم کی سرگرمیاں ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی تھیں۔ عدالت نے اسے چھ جون تک جسمانی ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان میں ایک ٹریول بلاگر خاتون بھی شامل ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دو بار پاکستان جاچکی ہے اور مبینہ طور پر اسلام آباد میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار سے اس کے روابط تھے۔

دیگر زیر حراست افراد میں ایک طالب علم، ایک نجی سیکیورٹی گارڈ اور ایک کاروباری شخص بھی شامل ہیں جن پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے حساس معلومات فراہم کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر