Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا

Now Reading:

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا
اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی اسمبلی و سیینٹ کا منظور کردہ کم عمری شادی کا بل 2025 غیر شرعی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی اور مباشرت کو جرم قرار دینے والی قانون سازی نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ مغربی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ بل میں شامل وہ شق جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے شوہر پر زیادتی (ریپ) کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، مکمل طور پر غیر شرعی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے کم عمر کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی قرار

کونسل کا کہنا ہے کہ شریعت میں ایسی کوئی نظیر موجود نہیں جس میں شوہر کو کم عمر بیوی سے مباشرت پر ریپ کا مرتکب قرار دیا گیا ہو۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق مذکورہ قانون میں شامل کئی شقیں اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں اور اس طرح کی قانون سازی اسلامی معاشرے میں انتشار کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی پہلے ہی اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی پر پابندی کے قوانین منظور کر چکی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایسا بل زیر غور ہے تاہم تاحال منظور نہیں کیا گیا۔

Advertisement

خیبر پختونخوا اسمبلی نے مجوزہ بل اسلامی نظریاتی کونسل کو جائزے کے لیے بھیجا تھا جس کے ساتھ کونسل نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ بل پر بھی غور کیا۔

Advertisement

خیبر پختونخوا کے مجوزہ بل میں شادی کے لیے 18 سال کی عمر مقرر کرنے کا جواز وفاقی شرعی عدالت کے ایک فیصلے کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے تاہم اس بل میں شوہر کے خلاف ریپ کے مقدمے کا ذکر شامل نہیں۔

اس کے برعکس وفاقی حکومت کے منظور شدہ بل میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کسی لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہو تو شادی اور مباشرت کی صورت میں شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر