Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پورٹ پرطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے سبب ہائی الرٹ،خصوصی ہدایت جاری

Now Reading:

کراچی پورٹ پرطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے سبب ہائی الرٹ،خصوصی ہدایت جاری
کراچی پورٹ

طوفانی بارش / کراچی پورٹ/ فوٹو

کراچی پورٹ پرطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے سبب ہائی الرٹ،خصوصی  ہدایت جاری کردی گئیں۔

مون سون کی آمد پر شہرقائدمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب ہائی الرٹ  جاری کردیاگیا۔  پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات لے لئے گئے۔

جہازوں کو بحفاظت برتھنگ کرائی جائے گی اورپورٹ میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کے پی ٹی کی جانب سے انتظامات، مورنگ لائنز کی سیٹنگ کردی گئی۔

 ٹگز کی موجودگی فوری مدد کی رسائی ممکن بنا دی گئی۔ اسٹینڈ بائی پائلٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جو کہ سخت موسم میں جہازوں کی گہرے سمندرمیں روانگی ممکن بنائے گا۔

 کے پی ٹی کی جانب سے ٹگز، پائلٹ بوٹس اورشپنگ بوٹس کو فوری طور پر محیا کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

Advertisement

مزید پڑھیں : بحریہ عرب میں مود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل 

چھوٹی بوٹس کوایسے مقامات پر برتھنگ کرائی جائے گی جہاں ہوا کا دباؤ اور سمندری پانی کا پریشر کم ہوگا۔ تمام ڈریجرز اور بارجز کو باندھنے کے انتظامات کرلئے گئے۔

کراچی پورٹ سٹ کے مطابق ہرطرح کا کارگو بشمول وہیکل،شیڈز ترپال سے کورکیے جارہے ہیں ۔

آئل پیئر ٹرنچوں اور سمپ ٹینکوں کی صفائی کے ساتھ خالی رکھنے کے آڈرز جاری کردیے گئے۔  گیس لیکج کاآئل پیئر پر خاص خیال رکھنے کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کردیاگیا۔

علاوہ ازیں تکنیکی عملے کے ساتھ بیک اپ سپورٹ کی سہولیات کی 24 گھنٹے موجودگی کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔

 دریں اثنا کراچی پورٹ کی میڈیکل ٹیم کی ایمبولینس کے ساتھ ہر وقت حادثات سے نمٹنے کے لئے موجود رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر