
سپارکو نے آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق نیا چاند آج صبح 8 بجکر 2 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، غروب آفتاب پر چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے غروب میں صرف 37 منٹ کا فرق ہوگا جب کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سپارکو نے یہ بھی کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوہسار بلڈنگ میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News