Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے انگریزی میں نغمہ جاری کر دیا

Now Reading:

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے انگریزی میں نغمہ جاری کر دیا
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے انگریزی میں نغمہ جاری کر دیا

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر  پاکستانی نوجوانوں نے جدید موسیقی اسٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کر دیا۔

  نغمے میں دشمن کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا گیا ہےکہ؛ ’’ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ مکمل مہارت رکھتے ہیں۔‘‘ نغمے کے بول NOW YOU KNOW , WE ARE PRO ہیں۔

اس خوبصورت نغمے کے گلوکار شجاع حیدر  جبکہ دل کو گرما دینے والی شاعری عمران رضا کی ہے۔

انگریزی زبان میں یہ نغمہ ایک جانب بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کا پیغام ہے تو دوسری جانب عزم کا اظہار بھی ہے، یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک وارننگ اور قوم کے لیے ایک حوصلہ افزا اعلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق: پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری

Advertisement

نغمے میں دشمن بھارت کی جانب سے بار بار دھمکیوں پر اسے بتایا گیا کہ “اب تمہیں پتہ چلا ہم کون ہیں؟ یہ نغمہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ  ’’فیصلہ تمہارا ہے،  ہماری ہمت اور عزم آزما لو۔‘‘

اس نغمے میں دشمن کو کھلا چیلنج ہےکہ’’ اگر تم سمجھتے ہو کہ تم کچھ کر سکتے ہو، تو آؤ اور ہماری استقامت دیکھو۔‘‘

اس نغمہ میں بھارت کو باور کرایا گیا ہے کہ ہم دھونس نہیں جماتے بلکہ ہر لحاظ سے تیار ہیں، ہماری ہر کامیابی ہمارے عزم، ایمان، اور پیشہ ورانہ تربیت کا نتیجہ ہے۔

نغمے کے آخر میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ’’بنیانِ مرصوص ایک نظریہ ہے، فولادی دفاع، غیر متزلزل عزم، اور ناقابلِ شکست قوت ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر