Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزربائیجان ، ترکیہ اور پاکستان تین قلب یک جان ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

Now Reading:

آزربائیجان ، ترکیہ اور پاکستان تین قلب یک جان ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
عالمی یوم آبادی: نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آزربائیجان،ترکیہ اور پاکستان تین قلب یک جان بردار ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں ترکیہ اورآزربائیجان جیسے دوست ممالک کی حمایت پاکستان کااثاثہ ہے۔

آزربائیجان کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزربائیجان کے حکمرانوں اورعوام کو مبارکباددی۔

شہبازشریف نے کہاکہ ہمارے دل ترکیہ اورآزر بائیجان کے عوام کے دلوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے تینوں ممالک کو تین قلب ایک جان قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا پاکستان نے انتہائی موثر جواب دیا اور انکے 4رافیل سمیت 6 طیارے مارگرائے۔

مزید پڑھیں : دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جو وہ سمجھتاہے، وزیراعظم شہبازشریف

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے بغیرثبوت کے پہلگام واقعے کاالزام پاکستان پرلگادیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے جارحیت کا جواز پیدا کرنے کےلئے یہ کھیل کھیلا۔

انہوں نے کہاکہ  بھارت نے پاکستان پربزدلانہ حملہ کرکے 33 پاکستانی شہریوں کوشہید کیا۔ جن میں خواتین ،بزرگ اوربچے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا جس طرح 28 مئی آزرعوام کے لئے یوم آزدی ہے اسی طرح یہ دن پاکستان کیلئے بھی اہم ہے۔ وزیراعظم نے بردار ممالک کو یاد دلایاکہ پاکستان نے آج ہی کے دن ایٹمی طاقت حاصل کی تھی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کااظہارکیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ فلسطین کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیاگیا

وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق کی کامیابی کامکمل سہرافیلڈ مارشل عاصم منیر کودیااورخراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

اس موقع پرتقریب میں موجود شرکانے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوبھرپورتالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔

آزر بائیجان

رجب طیب اردوان نے  آزربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کو برادر ممالک قراردیدیا

دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تینوں ممالک کو برادر ممالک قراردیا۔ انہوں نے آزر عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

رجب طیب اردوان نے کہ تینوں برادر ممالک مشکل ایک دوسرے ساتھ اتحاد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

صدر آزربائیجان الہام علیوف کا مہمانوں سے اظہارتشکر

Advertisement

علاوہ ازیں صدر آذر بائیجان الہام علیوف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے  ترک صدر  اور وزیراعظم شہباز شریف  کو تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر آزربائیجان الہام علیوف نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ہمارے اصولی موقف کی حمایت کی۔ ان کا کہناتھاکہ ہم ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اس وقت دورے پر آزر بائیجان میں موجود ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید براں یوم آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر