Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں زندگی کی بدترین خون ریزی دیکھی، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا ہولناک انکشاف

Now Reading:

غزہ میں زندگی کی بدترین خون ریزی دیکھی، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا ہولناک انکشاف
یہ ایک انسانی المیہ ہے، جسے عالمی برادری مزید نظر انداز نہیں کر سکتی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر اہم اجلاس جاری ہے، جہاں امریکی سرجن ڈاکٹر فروز سلوا کی دردناک گواہی نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے سفیر کو طلب کر لیا اور فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر فروز سلوا نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں طبی سہولتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خلاف ورزی کے بعد میں نے اپنی زندگی کی سب سے ہولناک خون ریزی دیکھی۔ ایک صبح 90 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں زندہ جلنے والے بچے کی وڈیو پر یو این نمائندے کی لرزہ خیز فریاد

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر ایک ہی وقت میں 221 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کتنے شدید اور وسیع پیمانے پر کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فروز سلوا نے اقوام متحدہ، امریکی حکومت اور سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اور غزہ کے شہریوں کو طبی سہولتوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے، جسے عالمی برادری مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب ابوظہبی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کر کے غزہ میں جاری پرتشدد کارروائیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر