
2024 میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرانے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
2024 کے آغاز سے اب تک قومی ٹیم نے 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا، یہ تعداد دنیا بھر کی ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان کے بعد اس فہرست میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جس نے 31 میچز میں 35 کھلاڑیوں کو آزمایا۔
یہ بھی پڑھیں: 62 سال کی عمر میں ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو
جنوبی افریقا نے 23 مقابلوں میں 31 جب کہ نیوزی لینڈ نے 27 میچز میں 30 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔
دوسری جانب بنگلادیش کی ٹیم نے سب سے کم نئے چہروں کو موقع دیا، جہاں 28 مقابلوں میں صرف 22 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا گیا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم نے اس عرصے میں 10 مختلف اوپننگ جوڑیاں بھی آزمائیں جو ٹیم کی مستقل مزاجی پر سوالیہ نشان اٹھاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News