Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان جان لے پانی ریڈلائن ہے، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر

Now Reading:

ہندوستان جان لے پانی ریڈلائن ہے، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر
ہندوستان کو للکار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جامعات کے وی سیز اور اساتذہ سے خطاب کررہے ہیں / فوٹو

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکہاہے کہ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا کوئی بھی  سوداممکن نہیں ،ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہاکہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہناتھاہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا.

نشانِ امتیاز(ملٹری) فیلڈمارشل سیدعاصم منیرجامعات کے وائس چانسلرز،پرنسیپلزاوراساتذہ کرام سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ  کرام بڑاملکی سرمایہ ہیں،جوکچھ  ہوں،والدین اوراساتذہ کی وجہ سے ہوں۔

Advertisement

فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔ ان کاکہناتھاکہ آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔

 فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے کہامعرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مددکی۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم آہنی دیوار بن جائے توکوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔

ان کامزید کہناتھاکہ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے۔

بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں

Advertisement

فیلڈمارشل نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔

سیدعاصم منیر نے کہاکہ ہم نے پاکستان کومضبوط ریاست بنانا ہے۔  ان کاکہناتھاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی ریاست کوکمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں.

اس موقع پر شرکاکاکہناتھاکہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ۔ ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر