Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ایئرپورٹ عملے نے دیانت داری کی مثال قائم کر دی، غیر ملکی بھی معترف

Now Reading:

پاکستانی ایئرپورٹ عملے نے دیانت داری کی مثال قائم کر دی، غیر ملکی بھی معترف
برمنگھم، برطانیہ سے آنے والا ایک وکیل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنا آئی پیڈ بھول گیا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے ایک قابلِ ستائش اقدام کے تحت بیرونِ ملک سے آئے ایک مسافر کو اس کا قیمتی آئی پیڈ واپس لوٹا دیا، جسے وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے۔

مسافر نے ایئرپورٹ عملے کی دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا جب برمنگھم، برطانیہ سے آنے والا ایک وکیل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنا آئی پیڈ بھول گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس تقریباً سات لاکھ روپے مالیت کی تھی۔ عملے کو جب یہ آئی پیڈ لاوارث حالت میں ملا تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے اصل مالک تک پہنچایا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، مسافر نے بعد ازاں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نہ صرف عملے کی دیانت داری کی تعریف کی بلکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور اخلاقیات کو بھی سراہا۔

Advertisement

مسافر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرتا ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اعتماد بحال کرتا ہے۔

پی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار کی سروسز فراہم کرے اور ایسے اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کو تحفظ، سہولت اور اعتماد فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر