Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم
پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرزسے حاصل ہوتاہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ  سے پاکستان کےگلیشیئرزتیزی سےپگھل رہےہیں، 2022 میں ماحولیاتی  تبدیلی کی وجہ سےپاکستان کو سیلاب اورطوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج  نصف فیصدسےبھی کم ہے، پاکستان دنیاکے 10 ممالک میں شامل ہےجوماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اس تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےاپنی ذمےداریاں پوری کریں، ترقی یافتہ ملک  ترقی پذیرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلیشیئرزکےتحفظ اورچیلنجزپرجامع گفتگوپرتاجک صدرکومبارباد پیش کرتاہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر