
بھارت کی سیاست میں تہلکہ مچ گیا بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیئن سوامی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
سابق مرکزی وزیر سبرامنیئن سوامی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے تحت سچائی سامنے لانا ممکن نہیں۔
یہ اعتراف انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا، جس نے بھارتی سیاسی و دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
سوامی نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، لیکن مودی کے ہوتے ہوئے اس پر کوئی شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔
سبرامنیئن سوامی نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کو جن طیاروں کی مدد سے برتری دلانے کی کوشش کی گئی، ان میں فرانسیسی ساختہ طیارے توقعات پر پورا نہیں اُترے، جبکہ چینی فضائی طاقت تکنیکی اعتبار سے بہتر ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں: رافیل طیاروں کی تباہی، پریس کانفرنس میں بھارتی ایئر چیف مارشل کا گول مول جواب
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال اٹھایا کہ اپوزیشن بارہا پوچھ رہی ہےکہ کتنے بھارتی طیارے گرے؟ اس پر سوامی کا سیدھا جواب تھا پانچ، اور یہ مودی حکومت کے لیے ایک کھلی ناکامی ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی قوم کے سامنے سچائی رکھیں گے اور جنگی ناکامیوں پر جواب دہ ہوں گے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سبرامنیئن سوامی کا اعتراف بھارت کے جنگی بیانیے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ان کے مطابق پاک فضائیہ نے فضائی برتری حاصل کر کے مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔
انٹرویو کے درمیان بی جے پی رہنما نے مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News