Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا

Now Reading:

بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا
بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا

آپریشن بنیان مَّرْصُوْص  کی شاندار کامیابی اور بھارتی طیاروں کی تباہی  پربھارتی سیاست دان اپنی ہی فضائیہ پر برہم۔

مشرقی اُدھم پور میں بی جے پی کے رکن  لوک سبھا رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دیدیا۔

رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کے بارے میں کہا کہ ’’آپریشن سندور کے دوران  سب جانتے ہیں کیا   ہوا، نالائقی ہو گی ان کی، سو رہے ہوں گے یہ لوگ۔‘‘

رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ہم نے تو ان کو اپنی پلکوں پر بٹھا کے رکھا، رنبیر سنگھ پٹھانیا کا اشارہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی اور پاک فضائیہ کی کامیابی کی جانب تھا۔

 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب  پا ک فضائیہ نے بھا ر ت کے 3 رافیل ، ایک مگ 29،  1 ایس یو 30 اور 1 معراج   طیارہ   مار گرایا، رافیل اور ا ایس یو -30 جیسے جدید طیاروں کی تباہی نے بھارتی فضائیہ برتری کے تمام دعوے  بے نقاب کر دیے ہیں۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے  تباہ شدہ طیاروں سے متعلق مکمل خاموشی  بھارت کی شکست کے مترادف ہے، بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بین الاقوامی میڈیا بھی پیش کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارتی فضائیہ کو ایک ارب ڈالر کا نقصان

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی  حقائق پر مبنی ہے، مودی کی قیادت میں بھارت  دفاعی لحاظ سے  کمزور اور سفارتی طور پر بلکل تنہا رہ گیا ہے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ مودی دور حکومت  میں  تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو گئے، بھارتی بری، فضائیہ اور بری فوج میں عملی صلاحیت کا شدید فقدان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر