
فیلڈمارشل سید عاصم منیر/ فائل فوٹو
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نےکہاہے کہ بلوچستان کے امن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ہرسازش ناکام بنائیں گے. انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کروارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو بلوچستان گرینڈجرگے سے خطاب میں کہی تھی۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ دشمن اندرونی ہو یا بیرونی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
مزیدپڑھیں : مادر وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم فولادی دیوار بن گئی ، فیلڈمارشل عاصم منیر
سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارتی پراکسی واراب کھلی جارحیت میں تبدیل ہوچکی۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
فیلڈمارشل نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑاہواہے ،پاک فوج ہر خطرے کاجواب دینےکےلئے تیارہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امن کےلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News