Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا تسلسل، مزید 31 فلسطینی شہید، امداد کے راستے بھی بند

Now Reading:

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا تسلسل، مزید 31 فلسطینی شہید، امداد کے راستے بھی بند
ان حملوں نے امداد کی ترسیل کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں تازہ ترین کارروائی کے دوران 31 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

رفح کے علاقے میں نتزاریم راہداری پر ہزاروں فلسطینی امداد وصول کرنے کے لیے جمع تھے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے گولا باری اور فائرنگ کا آغاز کر دیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا یہ نیا سلسلہ شروع ہوا۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والی ایمبولینسوں کو بھی زخمیوں تک رسائی کی اجازت نہ دی، جس کے نتیجے میں مزید جانیں ضائع ہو گئیں۔

یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد لینے کے لیے آنے والے افراد پر کیا گیا، جو پہلے بھی امدادی مرکز پر کیے گئے حملوں کی طرح تھا۔

غزہ کی نئی قائم شدہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پیر سے اپنی خدمات شروع کی تھیں، لیکن اسرائیلی فوج نے امداد وصول کرنے والے فلسطینیوں پر اس فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد 4 بار حملے کیے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: جنگ بندی کےلئے حماس کا پیش کردہ 3 نکاتی مطالبات کیاہیں ؟

 ان حملوں نے امداد کی ترسیل کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے، جس سے غزہ کے باشندے غذائی و طبی امداد سے محروم ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کی تھی، جس میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں اور لاشوں کے تبادلے کی بات کی گئی تھی۔

تاہم حماس نے اس تجویز کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل نہیں کی گئی۔ حماس نے امریکا کو مثبت جواب دینے کی بات کی لیکن مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنانے کی شرط رکھی۔

غزہ کی موجودہ صورتحال میں امدادی مشنوں کی ترسیل شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور فلسطینیوں کی زندگی مزید مشکلات میں ڈوب گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث غزہ میں انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی نے اس بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر