اسلام آباد: رواں مالی سال صوبوں نے 2186 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں 2358 ارب روپے خرچ کیے جبکہ پنجاب اور سندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کر ڈالے، تاہم صوبوں نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کرکے وفاق کو مشکل میں ڈال دیا۔
دستاویز کے مطابق پنجاب نے 842ارب مختص بجٹ کے برعکس 1089ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے، صوبے نے آئی ایم ایف سے اتفاق کیے گئے بجٹ سے 242ارب روپے زیادہ ترقیاتی بجٹ خرچ کیا جبکہ سندھ نے 827ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 705ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ خرچ کیے۔
اس کے علاوہ کے پی حکومت نے 269 ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 313ارب روپے اور بلوچستان نے 248ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 251ارب روپے خرچ کیے، تاہم آئی ایم ایف معاہدے کے تحت صوبوں نے 12سو ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینا ہے۔
آئندہ مالی سال کتنا ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی تجویز؟
صوبوں کے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کرلی ہیں، آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2795 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بجٹ 2024-25؛ ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
دستاویز کے مطابق صوبہ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کیلئے آئندہ مالی سال 1188 ارب روپے، صوبہ سندھ کیلئے 887 ارب روپے، خیبرپختونخوا کیلئے 440 ارب روپے اور بلوچستان کیلئے 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں عالمی امداد کے تحت آئندہ مالی سال 802 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2358 ارب روپے مختص ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
