Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی عزائم بےنقاب، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کردیا

Now Reading:

بھارتی عزائم بےنقاب، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کردیا
بھارتی عزائم بےنقاب، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کردیا

نیویارک: چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کا تحریری پیغام سیکریٹری جنرل کو پیش کیا اور پَہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف تفصیل سے بیان کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا۔

بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور اپنے دفاع کے حق کے احترام کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ ایٹمی خطے میں کسی بڑے تنازع کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کی جا رہی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کی خواہش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنوبی ایشیا میں قیام امن اور کشیدگی میں کمی کے لیے سرگرم عمل ہے اور تنازعات کے حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر