
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تاہم ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News