Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل پر شام اور یمن سے حملے: دو راکٹ اور ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا

Now Reading:

اسرائیل پر شام اور یمن سے حملے: دو راکٹ اور ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا
اسرائیل پر شام اور یمن سے حملے: دو راکٹ اور ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا

شام کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس کی جانب دو راکٹ داغے گئے، جن میں سے کوئی بھی جانی یا مالی نقصان کا باعث نہیں بنا۔

اس کے بعد، یمن سے ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکام بنا دیا، تاہم اس کا کچھ ملبہ اسرائیلی حدود میں گرا جس سے معمولی زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شامی اور یمنی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں حملے کے سائرن بج اٹھے، جس سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسرائیلی شہری بنکرز میں پناہ لینے کے لیے دوڑنے لگے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شام کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس کی جانب دو راکٹ داغے گئے، جن میں سے کوئی بھی جانی یا مالی نقصان کا باعث نہیں بنا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان راکٹوں کے داغے جانے کی جگہ کو بھاری توپ خانے کی مدد سے نشانہ بنایا۔

Advertisement

اس کے بعد، یمن سے ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا جسے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر