Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام جاری

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام جاری
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، ماحولیات کا عالمی دن ہمیں کرہ ارض کی حفاظت، آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کی جانب ذمہ داری کی یاد دہانی کراتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان میں تباہ کن سیلابوں، خشک سالی اور گرمی کی لہروں سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ہماری کوششیں پاکستان کے وسیع تر اقتصادی تبدیلی کے منصوبے اُڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے، وزیر اعظم

صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، آئیے روزمرہ زندگی میں ایسے اقدامات کرنے کا عہد کریں جن سے ماحول پر مثبت اثر پڑے، ہمیں پلاسٹک کا استعمال کم کرنا، جنگلات کو فروغ دینا، ری سائیکلنگ کرنا، اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہوگا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میں ہر شہری اور ادارے پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک صاف اور سرسبز پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں، آئیے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کے لیے مل کر کام کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرہء ارض کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال ماحولیات کے عالمی دن کا  تھیم، ’’پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ‘‘ ہے، پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بروقت اور فوری عمل درآمد درکار ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک کی آلودگی ایک ماحولیاتی چیلنج ہے جو ماحولیاتی نظام، معیشت اور آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہے، یہ آلودگی نہ صرف دریاؤں اور سمندروں کو متاثر کرتی ہے بلکہ سمندری حیات کے لیے بھی مضر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں پلاسٹک کا فضلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، پاکستان بھی اس آلودگی سے بری طرح متاثر ہے، پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خلاف پوری دنیا کو  جرات مندانہ مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایسی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے جو ماحول دوست متبادل ذرائع توانائی کو فروغ دیتی ہیں حقیقی تبدیلی انفرادی سطح پر شروع ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے گھروں، محلوں، اور زندگی کے تمام شعبوں میں انتخاب سے اس کا آغاز ہوتا ہے،آئیے آج کے دن یہ عزم کریں کہ ہم آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے ماحول کو بہتر اور صاف بنانے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر