Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’غبارے کے پھٹنے جیسی آواز تھی‘‘، ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟

Now Reading:

’’غبارے کے پھٹنے جیسی آواز تھی‘‘، ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟
’’غبارے کے پھٹنے جیسی آواز تھی‘‘، ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد میں نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے اندوہناک قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں۔ مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے واقعے کے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں جن سے قاتل کی نیت اور واردات کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 2 جون کی شام پیش آیا جب فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف ’’کاکا‘‘ نے ثناء یوسف کو ان کے گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ قاتل بار بار دوستی کی کوشش کر رہا تھا لیکن انکار کے جواب میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مقتولہ کے والد جو اس واقعے کے وقت چترال میں موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ قتل سے کچھ لمحے قبل ان کی بیٹی نے اپنی والدہ کو کپڑے دھونے کا کہہ کر سرف لانے بازار بھیجا۔ اس دوران قاتل نے موقع پاکر گھر میں گھس کر واردات انجام دی۔

والد کے مطابق قتل کے وقت ثناء کی پھوپھو گھر میں موجود تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ قاتل کس طرح گھر میں داخل ہوا کیونکہ اس وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا۔ جیسے ہی فائرنگ کی آواز آئی، جو بظاہر کسی غبارے کے پھٹنے جیسی تھی، پھوپھو فوراً ثناء کے کمرے کی طرف دوڑیں۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے قاتل کو کمرے سے باہر آتے دیکھا اور روکنے کی کوشش کی تو اس نے ان پر بھی پستول تان دیا لیکن خوش قسمتی سے گولی نہ چل سکی اور وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

Advertisement

والد نے بتایا کہ پھوپھو کو ابتدائی طور پر اندازہ نہیں ہوا کہ ثناء کو گولیاں لگی ہیں لیکن گھر واپس جاکر حقیقت کھلی تو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

سید یوسف حسن نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت گھر کے قریب ایک دوست کے ہاں بیٹھے تھے جب انہیں ایمرجنسی کی اطلاع ملی۔ بعد ازاں اہلیہ کی کال پر وہ فوری اسپتال پہنچے، جہاں یہ دل دہلا دینے والی خبر ملی کہ ان کی بیٹی جان کی بازی ہار چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر