
کے الیکٹرک/ نیپرا / فوٹو
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی سستی کرتے ہوئے باقی ملک کے صارفین کے لیے مہنگی کردی۔
نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت کراچی کے شہریوں کو ریلیف ملے گا جب کہ ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو بجلی مہنگی ملے گی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی بہتر بنائیں، طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا کی کے الیکٹرک کو تنبیہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کمی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس کا اطلاق جون کے بجلی بلوں میں ہوگا۔
دوسری جانب ملک کے باقی حصوں کے صارفین کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ یہ اضافہ اپریل 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
نیپرا نے دونوں فیصلوں کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاوہ باقی علاقوں کے صارفین کو اضافے کا بوجھ جون کے مہینے میں برداشت کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News