وزیر اعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر / فوٹوز
وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر اعلیٰ سرکاری وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے۔ جدہ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق قونصل جنرل خالد مجیدنے بھی خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف عید الاضحیٰ کی نماز مسجد الحرام میں ادا کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور دیگر روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
