
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت ریلیف پیکیج پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس، جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد اضافہ زیر غور ہے۔
اس کے ساتھ تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی دوسری تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔
تیسری تجویز کے تحت ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے نئے پے اسکیل جاری کرنے پر غور ہو رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ان تجاویز کا مالی بوجھ کا جائزہ لے کر ورکنگ پیپرز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، جہاں حتمی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملازمین سے کیا گیا تحریری اور زبانی معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، جبکہ اتحادی جماعتوں نے بھی تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔
آرمڈ فورسز کو نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یاد رہے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News