Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادرِوطن کے محافظوں کے ساتھ عید، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

Now Reading:

مادرِوطن کے محافظوں کے ساتھ عید، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
مادرِوطن کے محافظوں کے ساتھ عید، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات افواج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا، تاہم آرمی چیف نے یہ مقدس دن جوانوں کے ساتھ گزارا اور انہیں عید کی خصوصی مبارکباد دی۔

نمازِ عید کے بعد مادرِ وطن کے دفاع، ملک کے استحکام و ترقی، اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فیلڈ مارشل نے افسران و جوانوں کے پیشہ ورانہ عزم، مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگلے مورچوں پر اہل خانہ سے دوری ایک اعلیٰ قومی فریضہ ہے جو مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے انجام دیا جا رہا ہے، فوجی جوانوں کی قربانیاں ملک و قوم کے وقار کی علامت ہیں۔

آرمی چیف نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیانِ مرصوص” میں فارمیشن کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم قربانیوں سے قوم کے عزم اور سلامتی کو تقویت ملی ہے۔

Advertisement

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ معصوم پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کے نقصان کا مؤثر اور دلیری سے بدلہ لیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر