
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی پر 29 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔
کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع چار فیکٹریوں میں لگنے والی خوفناک آگ پر 29 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث علاقے میں شدید ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، آگ کی شدت میں کیمیکل کی موجودگی اور تیز ہواؤں کے باعث اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آگ نے ایک کپڑوں کے گودام اور پلاسٹک کی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 76 افراد ہلاک
آگ سے ایک فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، دوسری فیکٹری کی حالت مخدوش بتائی جا رہی ہے۔19 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مسلسل مصروف ہیں، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید اسنارکل اور واٹر باؤزر بھی آپریشن میں شامل کیے گئے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت کا ملبہ گرنے سے 5 فائر فائٹرز زخمی ہو چکے ہیں، ریسکیو حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
متاثرہ فیکٹریوں میں کیمیکل اور پلاسٹک جیسی آتش گیر اشیاء کی موجودگی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News