اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے مطالبات سامنے آگئے۔
سرکاری ملازمین آج بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہو گئے۔
چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں مُلک بھر سے ملازمین شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سمیت چار تجاویز، فیصلہ آج کابینہ کرے گی
رحمان باجوہ نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حکومتی سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے، ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، اور مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ، اور وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے۔
رحمان باجوہ کا مطالبہ ہے کہ صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمعہ مراعات کی جائے، لِیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے مزید کہا کہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے، مطالبات منظور ہوئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یومِ تشکر منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
