لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی پر امریکی ریاست کیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائرکرنے کااعلان کیا ہے۔
کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل روب بونٹا نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے مقدمے کو دائر کرنے کا فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق صدرٹرمپ کےاقدام سےبدامنی میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صدرٹرمپ نےگزشتہ روز مظاہرے روکنےکےلیےامریکی نیشنل گارڈکوتعینات کیاتھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیامیں مزیدنیشنل گارڈبھیج سکتے ہیں، اعتراضات کےباوجودلاس اینجلس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میں 8 سال تک امریکا کا صدر رہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر نے کہا کہ گورنرنیوزوم نااہل ہیں، ضرورت پڑنے پر شہرمیں مزیدفوجی بھیج سکتےہیں، ہمیں لاس اینجلس میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانی ہے۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ گورنرنیوزوم نے کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی توانہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
