Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے ہزاروں افراد کا مصر سے غزہ کی طرف مارچ

Now Reading:

اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے ہزاروں افراد کا مصر سے غزہ کی طرف مارچ
اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے ہزاروں افراد کا مصر سے غزہ کی طرف مارچ

دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے غزہ پر جاری اسرائیلی محاصرے کے خلاف آواز بلند کرنے غزہ کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیونس سے ایک ہزار افراد پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ ہوچکا ہے۔

اس مقصد کے لیے دنیا کے 50 ممالک سے ہزاروں افراد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمع ہونگے۔ یہ مارچ غزہ کے رفح بارڈر کی طرف کیا جائے گا، جس کا مقصد غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری کو متحرک کرنا ہے۔

غزہ گلوبل مارچ ایک غیر سیاسی، شہری قیادت میں چلنے والی عالمی تحریک ہے جس میں 50 ممالک کی150 غیر سرکاری تنظیموں اور کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جاری مظالم کے خلاف گلاسگو میں ہزاروں افراد کا مارچ

مارچ کا آغاز 12 جون 2025 کو قاہرہ سے ہوگا، جہاں سے شرکاء رفح بارڈر کی طرف پیدل روانہ ہوں گے۔

Advertisement

اس مارچ کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنا، امداد کی ترسیل کو ممکن بنانا، محاصرے کو توڑنا، اسرائیلی فوجی جرائم کو بے نقاب کرنا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنا ہے ۔

مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل برداشت مصائب، خاص طور پر جاری نسل کشی کے دوران، نے انہیں عمل کرنے پر مجبور کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خاموش تماشائی بن کر رہنا اب ممکن نہیں تھا۔ یہ مارچ انصاف، اتحاد اور انسانی وقار کے لیے ایک پکار ہے ۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرئیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی مذمت

تیونس سے روانہ ہونے والے قافلے کے منتظمین نے بتایا کہ تیونس سے 7000 سے زائد افراد نے اپنا نام درج کرایا ہے، اور توقع ہے کہ قاہرہ پہنچتے ہوئے مختلف ممالک سے 10,000 سے زیادہ شرکاء ہوں گے۔

یہ ایک بڑے پیمانے پر، پرامن تحریک ہے جو برسوں میں نہیں دیکھی گئی ۔

Advertisement

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں انسانی بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 54,000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

رفح بارڈر کی بندش کے باعث امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس سے خوراک، طبی سہولتیں اور دیگر ضروری اشیاء کی کمی شدت اختیار کرگئی ہے ۔

مزید پڑھیں: غزہ: ڈائیلاسس کے 40 فیصد مریض اسرائیلی حملوں یا علاج کی کمی کے باعث شہید

عالمی برادری نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے قاہرہ میں اپنے قیام کے دوران غزہ میں تازہ حملوں کا سلسلہ روکنے اور سیزفائر معاہدے کی بحالی کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ایک نئی جنگ میں دونوں فریق ہار جائیں گے۔ ہم اسرائیل کی جانب سے جنگ کی بحالی کی سخت مخالفت کرتے ہیں جس کی وجہ سے غزہ میں جانی نقصان ہوا ہے۔ قتل و غارت بند ہونا چاہیے۔”

غزہ گلوبل مارچ ایک عالمی سطح پر غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔ یہ مارچ غزہ پر جاری اسرائیلی محاصرے کے خلاف آواز بلند کرنے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق مل سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر