Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ

Now Reading:

پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ
پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کو متوازن مگر مشکل فیصلوں پر مبنی قرار دے دیا۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ، صحت و تعلیم میں کٹوتی اور ٹیکس اہداف میں غیر معمولی بلندی جیسے عوامل موجود ہیں جو مستقبل میں حکومت کے لیے بڑے چیلنج بن سکتے ہیں۔

ادارے کے مطابق بجٹ میں ریونیو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے مگر ترقیاتی اہداف حاصل کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔ اگرچہ حکومت نے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد رکھا ہے لیکن ایس اینڈ پی کے تجزیے کے مطابق یہ شرح زیادہ سے زیادہ 3.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ اسی طرح مالیاتی خسارہ 5.1 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جو کہ بجٹ میں دیے گئے 3.6 فیصد کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔

ایس اینڈ پی کے سینئر ماہر معیشت احمد مبین نے بتایا کہ کہ حکومت بجٹ اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے اور اس نے زیادہ تر فیصلے اسی ٹائم لائن کے مطابق کیے ہیں تاکہ قرضوں کی اقساط بروقت حاصل کی جاسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف عوامی ردعمل کا امکان کم ہے لیکن ایف بی آر کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ 14 ہزار ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرپائے گا۔

Advertisement

ادارے کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ ہوئے تو حکومت کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کم کرنا ہوں گے۔ خاص طور پر ریٹیل اور ہول سیل سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کے مقاصد پورے نہ ہونے کی صورت میں مالیاتی خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement

ایس اینڈ پی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ بجٹ میں دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے جس کی بڑی وجہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور ممکنہ خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان دفاعی آلات میں لڑاکا طیارے اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں اخراجات کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر