Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خطرہ شدت اختیار کر گیا

Now Reading:

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خطرہ شدت اختیار کر گیا
ایران حملوں کی زد میں ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ایران کے جوہری پروگرام کی پیشرفت، اور امریکا کی مداخلت نے اس خطے میں جنگ کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق، اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے “مکمل طور پر تیار” ہے۔ یہ کارروائی خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے اور وسیع تر جنگ کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکا اس ممکنہ حملے کے نتائج کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

ادھر ایران نے یورینیم کی افزودگی کو 60% تک بڑھا دیا ہے، جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق، ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار مواد موجود ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات ناکام ہوئے اور نوبت جنگ تک پہنچی تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکہ

Advertisement

ایران نے حال ہی میں دو ٹن وزنی وار ہیڈ والے میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے، جس کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ کے پیش نظر امریکا نے بغداد اور اربیل میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر نکال لیا ہے۔ یہ اقدام ایران کی دھمکیوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

اتوار، 15 جون 2025 کو عمان کے شہر مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور متوقع ہے۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو ایران کی یورینیم افزودگی میں کمی اور امریکہ کی اقتصادی پابندیوں میں نرمی ہو سکتی ہے۔

تاہم، اگر بات چیت ناکام ہوئی تو اس سے خطے میں مزید کشیدگی اور ممکنہ فوجی کارروائیوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر