Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد آباد طیارہ حادثہ، ماہر نجوم کی پرانی پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل، حقیقت یا اتفاق؟

Now Reading:

احمد آباد طیارہ حادثہ، ماہر نجوم کی پرانی پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل، حقیقت یا اتفاق؟

بھارت کے شہر احمد آباد میں آج پیش آنے والے افسوسناک ہوائی حادثے کے بعد ایک سال پرانی نجومی پیش گوئی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مشہور ماہرہ نجوم شرمیسٹھا کی 2024 میں کی گئی ٹویٹس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہوں نے 2025 میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی اور ایک اہم فضائی حادثے کی پیش گوئی کی تھی۔

ماہرہ نجوم نے گزشتہ سال اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 2025 میں دنیا بھر میں ہوابازی کا شعبہ نمایاں ترقی کرے گا، لیکن اسی سال ایک بڑا ہوائی حادثہ خبروں کی زینت بنے گا۔

حیران کن طور پر ماہرہ نجوم شرمیسٹھا نے اپنی ایک سال پرانی اس ٹویٹ کو دوبارہ یاد کرتے ہوئے پھر پیش گوئی کی کہ ہوابازی کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے، لیکن ہم سب کو ایک اہم فضائی حادثے کیلیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہو گا۔

Advertisement

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 طیارے کے حادثے کے بعد ان کی یہ پیش گوئیاں مبصرین، سوشل میڈیا صارفین اور ایوی ایشن تجزیہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

شرمیسٹھا کی پرانی ٹویٹس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو رُخی آراء دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

کئی صارفین نے ان کی پیش گوئی کو حیران کن حد تک درست قرار دیا اور کہا کہ کچھ لوگ واقعی مستقبل دیکھ سکتے ہیں، جبکہ کچھ ناقدین نے اسے محض ایک عمومی بیان اور ذہانت سے کی گئی مارکیٹنگ حکمتِ عملی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج پیش آنے والے اس سانحے میں ائیر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گئی، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، 241 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ صرف ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین جاری ہے اور بوئنگ کمپنی نے اس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ماہرہ نجوم کی پیش گوئی کی صداقت پر بحث جاری ہے، مگر ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025 میں ہوا بازی کی ترقی کے ساتھ حادثات کا امکان رہتا ہے، جو کسی بھی شعبے کی فطری پیچیدگیوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر