امریکی صدر ترمپ / فائل فوٹو
پاکستان بھارت جوہری جنگ کے قریب تھے۔ یہ دعویٰ امریکی صدرٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ان کا کہنا مجھے فخرہے کہ میں نے یہ جنگ تجارت کو استعمال کرکے رکوادی۔
ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے پھر بڑا بیان دیدیا۔ انہوں نے پاکستان قابل قدرملک قراردیدیا۔
وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈ ترمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کاذکر چھیڑدیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفدآئندہ ہفتے تجارت پر گفتگو کرنے امریکا آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے تجارت کے ذریعے پاک بھارت جنگ روکی۔
ان کاکہناتھاکہ یہ جنگ روکنے پرپوری ری پبلکن پارٹی کو کریڈٹ دیناچاہیے ۔
JUST IN:
Trump says Israeli strike on Iran is not imminent but could very well happen:
“I don’t want to say imminent, but it looks like it’s something that could very well happen. Look, it’s very simple, not complicated. Iran cannot have a nuclear weapon.” pic.twitter.com/6MkT460AHY
— Megatron (@Megatron_ron) June 12, 2025
امریکی صدر نے کہاکہ دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے اور کوئی بھی ملک انہیں روک نہیں رہاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا کام تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں قابل قدر ممالک ہیں،دونوں ممالک میں جوہری جنگ چھڑنے والی تھی۔انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے دونوں ممالک نے میری بات سنی۔
ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان بھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،یہ جنگ روکنے پرمجھے فخرہے۔ ان کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کے پاس خطرناک تعدادمیں جوہری ہتھیارہیں۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے
امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیاکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بہت قریب تھے، اب بھی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات کم ہیں،ایران کوخوشحال کرنے میں مدد کریں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
