Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران پر حملہ: امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

Now Reading:

ایران پر حملہ: امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
ایران پر حملہ: امریکا نے اسرائیلی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

واشنگٹن: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وضاحت کی ہے کہ امریکا ان حملوں میں شریک نہیں تھا اور اس کی اولین ترجیح مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کا تحفظ ہے۔

مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، امریکا اس حملے کا حصہ نہیں ہے، ہماری توجہ اس وقت خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور مفادات کے مکمل تحفظ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکا کو پیشگی آگاہ کیا تھا کہ یہ کارروائی اُس کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کو امریکا کے کسی مفاد یا اہلکار کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات بروئے کار لا چکی ہے اور خطے میں موجود اپنے اتحادیوں سے بھی قریبی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور ایران کے ممکنہ ردعمل کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر