Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کی جوابی حملے کی دھمکی؛ نیتن یاہو خفیہ مقام پر منتقل

Now Reading:

ایران کی جوابی حملے کی دھمکی؛ نیتن یاہو خفیہ مقام پر منتقل
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے باپند نہیں، نیتن یاہو

ایران کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی کے پیشِ نظر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو حفاظتی اقدامات کے تحت ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ونگ آف زایان نے جمعے کی شب بن گورین ایئرپورٹ سے پرواز بھری، تاہم ان کی منزل کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی کارروائیاں کیں، جن میں جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز فضا میں

رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی، شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ نیتانز اور فردو میں قائم اہم جوہری تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حملوں کے بعد ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جوہری حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے جوہری پروگرام کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور اب ایران سے جوہری خطرہ باقی نہیں رہا۔

Advertisement

ادھر ایران نے اسرائیلی کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے، جس سے خطے میں مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر