Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی ہدایت؛ ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع

Now Reading:

وزیر اعظم کی ہدایت؛ ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع
وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت اور ان کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دفتر خارجہ اور ایرانی سفارت خانے کو ہدایت دی ہے کہ زائرین کی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے حوالے سے تمام معاملات کی نگرانی کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں رہ کر تعاون حاصل کیا جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ناقابل قبول ہوگی جب کہ انہوں نے ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مسلسل الرٹ رہیں اور زائرین سے براہِ راست رابطہ رکھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک خطے کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آتی، متعلقہ ادارے ہر لمحہ تیار اور فعال رہیں۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام زائرین کو تحفظ کی فراہمی، رہائش، خوراک اور سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر