Advertisement
Advertisement
Advertisement

وینزویلین صدر کا اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل: نیو نازی صیہونیت قرار دے دیا

Now Reading:

وینزویلین صدر کا اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل: نیو نازی صیہونیت قرار دے دیا
امریکا کے حملے کی صورت میں ہتھیار بند جمہوریہ کا اعلان کروں گا، صدر وینزویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “مجرمانہ جارحیت” قرار دیا ہے جو ان کے بقول بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں مادورو نے کہا:

“نہ جنگ، نہ فسطائیت، نہ نیو نازی صیہونیت!”

وینزویلین صدر نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر بھی کڑی تنقید کی اور انہیں موجودہ دور کے “ہٹلر” یعنی اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا الزام دیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے اثرات؛ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Advertisement

مادورو نے کہا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر امن اور مہذب ایرانی قوم کے خلاف صف آرا ہیں۔

صدر مادورو کا یہ سخت لب و لہجہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اقدامات کے خلاف عالمی غصے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس “ظلم اور جارحیت” کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر