Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران نے اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرادیے: اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری

Now Reading:

ایران نے اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرادیے: اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری
ایران حملوں کی زد میں ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، ایران کی افواج نے آج ہفتے کے روز شمال مغربی علاقے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈرون طیارے ایرانی فضائی حدود میں “جاسوسی اور نگرانی” کے مشن پر داخل ہوئے تھے، یہ صوبہ سلماس کی سرحدی کے نزدیک گرا دیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر واقع ایک ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں لڑاکا طیارے موجود تھے۔

دوسری جانب، ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حملوں میں “تقریباً دو ہزار میزائل اسرائیل کی جانب داغے جائیں گے” اور خبردار کیا کہ “ہمارے میزائل حملے سابقہ حملوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ شدید ہوں گے”۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اپنی سنگین غلطی کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب

Advertisement

ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ “جب تک ضرورت محسوس ہوگی، اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی”۔

اس کے جواب میں، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایرانی ڈرون طیاروں کی موجودگی کے بعد سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کئی ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا کہ “ایران کو ہمارے خلاف میزائل داغنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی”۔

ادھر اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا “ہم نے تہران میں اہم اور مؤثر فضائی حملے کیے، جن میں ایران کے فضائی دفاعی نظام سمیت سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے جنگی طیارے تہران کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے ان حملوں میں شریک ہوئے”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر