Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کونسے کاروبار کھلے رہیں گے ؟

Now Reading:

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کونسے کاروبار کھلے رہیں گے ؟
کاروباری

محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں30اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی سنگینی میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبےمیں نیا ایس او پی بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے،عوامی مقامات،شاپنگ سینٹرز،سینماہال، تمام مارکیٹیں،ریسٹونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ سےکھاناگھرلےجانےکی اجازت بھی نہیں ہوگی جبکہ ریسٹورنٹ کی جانب سےہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کےمذہبی اورمزارات پراجتماعات اور پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ جیلوں میں قیدیوں سےملاقاتوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شام5سےصبح8بجےتک گھروں سےباہرنکلنےپرپابندی ہوگی جبکہ پابندیوں کااطلاق 30اپریل تک ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کیمیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ،ای کامرس،سافٹ ویئرڈیولپمنٹ ، پیپرپیکچنگ یونٹس،سیمنٹ پلانٹس،فرٹیلائزرزپلانٹس کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مائنزاورمنرلز،لانڈری سروسز،پودوں کی نرسریاں  بھی کھلی رہیں گی جکہ زراعت کے لئے مشینیں، آلات بنانے والے یونٹس بھی کھولنےجارہےہیں جبکہ ملک بھر میں کتابوں کی  دکانیں، اسٹیشنری شاپس،، شیشہ بنانے والی صنعتیں  بھی کھلی رہیں گی۔

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا, 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام صوبوں نےفیصلہ کرلیا ہےکون سی صنعتیں کھولنی ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کےدوران جن کاروبارکوکھول سکتےہیں انہیں کھولیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن کےدوران لوگوں کی مدد بھی کرنی ہے جبکہ لوگوں کا مجمع نہیں ہونا چاہیے، عوامی مقامات بندرہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر