Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھانے کا اعلان

Now Reading:

برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھانے کا اعلان
برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھانے کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ علاقائی سیکیورٹی کو تقویت دینے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنے لڑاکا طیارے اور دیگر فوجی سازوسامان منتقل کر رہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے کینیڈا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ خطے میں استحکام کے لیے اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت ہم لڑاکا طیارے اور دیگر دفاعی وسائل مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح ہی یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا، جب یہ واضح ہو گیا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال سنگین رخ اختیار کر چکی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: امریکی صدر نے دورہ مشرق وسطیٰ سے متعلق بڑا بیان دے دیا

انہوں نے بتایا کہ برطانوی بیسز سے طیاروں کی ایندھن بھرائی سمیت دیگر تیاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور مزید طیارے جلد روانہ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی جنگی طیارے پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں، جو عراق اور شام میں موجود ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے جاری ایک عسکری آپریشن کا حصہ ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ایرانی فوجی کمانڈرز، سائنس دان اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر